: تیسرے عشرےکی فضیلت
رمضان المبارک کے فضائل کے بیان میں ایک طویل حدیث میں یہ بات وارد ہوئی ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا حصہ نزولِ رحمت کا وقت، دوسرا حصہ بے بہا مغفرت کا وقت اور آخری حصہ آگ سے خلاصی کا وقت ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جب ایک مہینے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ہر حصہ عشرہ ہی بنے گا، اس لیے عموماً یوں بیان کیا جاتاہے کہ پہلا عشرہ رحمت کاہے، دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے اور تیسرا عشرہ جہنم/ آگ سے نجات کا۔ جیسا کہ صحیح ابن خزیمہ میں ہے
بحاولہ: صحيح ابن خزيمة ط 3 (2/ 911))
:ایک اور روایت میں ہے
وَهُوَ شَهْرٌ أَوَّلُهُ رَحْمَةٌ، وَأَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ، وَآخِرُهُ عِتْقٌ مِنَ النَّارِ
یعنی یہ ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے، درمیانی حصہ مغفرت ہے اور آخری حصہ جہنم سے خلاصی کا ہے۔
( کذا فی شعب الایمان للبیہقی)
مغفرت حاصل کرنے کا طریقہ۔۔۔
مغفرت حاصل کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ نیک اعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مغفرت کا حصول ایک اختیاری عمل ہے اور انسان کے اپنے بس میں ہے لہٰذا انسان محنت اور کوشش کے ذریعہ اپنے لیے بخشش کا سمان حاصل کرسکتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں
وَ سَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِیۡنَ
(133سورۃ آل عمران،آیت نمبر)
:ترجمۃ
اور دوڑو اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اُس جنّت کی طرف جس کا عرض آسمانوں اور زمین کےبرابر ہے،جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔
:آیت مبارکہ کی تشریح
یہ ہے کہ خدا کی مغفرت اور اس کی جنت کی طرف دوڑو جس کو متقی لوگوں کے واسطے تیار کیا گیا ہے تو جو شخص اس راستے پر چلے اور اس مقرر شدہ قانون پر عمل کرے وہ مغفرت کو حاصل کرے گا جوشخص ایسا نہ کرے محروم رہے گا
,پس معلوم ہوا کہ مغفرت کا حاصل کرنا خود ہمارے اختیار میں ہے اور اگر ہم چاہیں اس کو حاصل کر سکتے ہیں کہ متقی بن جائیں
:آخری عشرے کی فضیلت
شب قدر میں قران کا نزول ہوا
قرآن خدا تعالی کا کلام ہے اس لیے جس زمانے میں وہ نازل ہوگا وہ زمانہ بھی مبارک ہوگا اور شب قدر جیسے کہ حدیث سے ثابت ہے عموماً آخری عشرے میں ہوتی ہے لہذا آخری عشرہ بقیہ دونوں عشروں سے ضرور افضل ہوا ایک فضیلت تو اخری عشرہ کی اس نزول قران سے ہوئ
:دوسری فضیلت شب قدر
اس عشرے کی دوسری فضیلت شب قدر کی وجہ سے ہے کہ شب قدر اس آخری عشرے میں ہوتی ہے
آخری عشرے میں کرنے کے اعمال۔۔۔
اس عشرے میں انہی اعمال کا اہتمام کیا جائے جو معمول کےمطابق ہیں البتہ پہلے سے زیادہ محنت اور مجاہدہ اور کوشش کی جاۓ
یہ عشرہ جہنم سےآزادی کا ہے لہذا جہنم میں لےجانے والے اعمال سے بہت اجتناب کیا جائے اب تک غفلت کی اور گناہ نہیں چھوڑے تو اب تو چھوڑ دینا چاہیے۔
پہلا عمل:کثرت تلاوت قرآن پاک
قران قرب خداوندی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، ہدایت کا سرچشمہ برکتوں کا باعث اور رحمتوں کا ذریعہ ہے، قوموں کے عروج و زوال کا حقیق سبب ہے، خدا کے خاص الخاص بندوں میں شامل کرنے والا ہے، فتنوں اور گمراہی سے حفاظت کا سبب ہے، امت کی رونق و افتخار ہے، میدان حشر کے گرم ترین دن میں عرش کے سائے کے نیچے جگہ دلوانے والا ہے، ملائکہ مقربین کے ساتھ اجتماع کروانے والا ہے، خدا کی بارگاہ میں شفاعت اور سفارش کرنے والا ہے، جس کے ہر حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں، دلوں کی صفائی کا ذریعہ ہے، اس میں مشغول شخص کو سب مانگنے والوں سے زیادہ دیا جاتا ہے،
:دوسرا عمل اذکار
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اور تم رمضان میں چار کام زیادہ کروں دو کاموں سے تم اپنے پروردگار کو راضی کرو اور دو کام ایسے کرو جن سے تمہیں چھٹکارا نہیں یعنی ان کاموں کی تمہیں ہے پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے پروردگار کو راضی کرو کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت
:کلمہ طیبہ کے فضائل
جو شخص اخلاص کے ساتھ لا الہ الا اللہ کہے وہ جنت میں داخل ہوگا کسی نے پوچھا کلمہ کے اخلاص کی علامت کیا ہے اپ نے فرمایا کہ حرام کاموں سے اس کو روک دے۔۔۔
جو شخص 100مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھا کرے اللہ تعالی قیامت کے دن اس کو ایسا روشن چہرہ والا اٹھائیں گے جیسے چودھویں رات کا چاند ہوتا ہے اور جس دن یہ تسبیح پڑھے اس دن سے افضل عمل والا وہی شخص ہو سکتا ہے جو اس سے زیادہ پڑھے
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمام ذکروں میں افضل لا الہ الا اللہ اور تمام دعاؤں میں افضل استغفار ہے پھر اس کی تائید میں سورہ محمد کی آیت فاعلم انہ لا الہ الا اللہ تلاوت فرمائی
:استغفار کے فضائل
جو شخص استغفار میں لگا رہے گا اللہ تعالی اس کے لیے ہر دشواری سے نکلنے کا راستہ بنا دیں گے اور ہر فکر کو ہٹا کرشادگی عطا فرمائیں گے اور اس کو ایسی جگہ سے رزق دیں گے جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہوگا
:دعاؤں کی کثرت
رمضان المبارک دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے اس لیے خصوصیت کے ساتھ اس میں دعاؤں کا اہتمام کیا جائے
:دعا کی فضیلت و اہمیت
رمضان المبارک کے ہر شب و روز میں اللہ تعالی کے یہاں سے جہنم کے قیدی چھوڑے جاتے ہیں اور ہر مسلمان کے لیے ہر شب و روز میں ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے
:تین آدمیوں کی دعا رد نہیں ہوتی
ایک روزے دار کی افطار کے وقت دوسرے عادل بادشاہ کی تیسرے مظلوم کی جس کو اللہ تعالی شانہ بادل سے اوپر اٹھا لیتے ہیں اور آسمان کے دروازے اس کے لیے کھول دیے جاتے ہیں اور ارشاد ہوتا ہے میں تیری ضرور مدد کروں گا اگرچہ کسی مصلحت سے کچھ دیر ہو جائے۔۔۔
:تیسرا عمل:
ما تحت اور ملازمین پر تخفیف کرنا۔۔
حدیث میں آتا ہے کہ یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے اور یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غم خواری کرنے کا ہے نیز یہ فرمایا کہ جو شخص اپنے غلام اور ملازم و خادم کے بوجھ کو اس مہینے کم اور ہلکا کر دے اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرماتے ہیں اور آگ سے آزاد فرما دیتے ہیں
لہٰذا اس مہینے میں خصوصی طور پر صبر سے کام لینا چاہیے اور دنیاوی مصروفیات کو خود بھی کم سے کم کر دینی چاہیے نیز اپنے نوکروں، گھر والوں، ماتحتوں پر بھی رحم کھا کر ان کے کاموں کا بوجھ ہلکے سے ہلکا کر دینا چاہیے تاکہ ہمیں مغفرت اور آگ سے آزادی مل سکے
:آخری عشرہ کی دعا
رمضان المبار ک کا پورا مہینہ قبولیت دعا کے خاص مواقع میں سے ہے اس لیئے اس میں دعاؤوں کا خوب اہتمام ہونا چاہیئے البتہ کسی مخصوص عشرہ سے متعلق کسی مخصوص دعا کا کسی حدٰیث سے ثبوت نہیں ہے
حدیث میں اتنا ضرور ہے کہ چار چیزوں کی اس مہینہ میں کثرت رکھا کرو، جن میں سے دو چیزیں اللہ کی رضاء کے واسطے اور دو ایسی ہیں کہ جن سے تمہیں چارہ کار نہیں، پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی کرووہ
کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت ہے اور دوسری دو چیزیں جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ ہے
اس کے لیئے لاالہ الا اللہ استغفراللہ اسئلک الجنۃ واعوذبک من النار کے الفاظ منقول ہیں ( بیھقی، صحیح ابن خزیمہ وغیرہ)
اس لیئے اس دعا کے اہتمام کے ساتھ اللہ سے اس کی رحمت، مغفرت، سلامتی ایمان وبدن ،فلاح دارین، نیز ہر طرح کی خیر کا سوال بکثرت کرنا چاہیئے
پہلے عشرہ کی دعا
رب اغفر وارحم وانت خیر الراحمین
دوسرے عشرہ کی دعا
استغفر اللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ
تیسرے عشرے کی دعا
اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا
کا اہتمام منقول ہے، یہ آ خری دعا احادیث میں بھی طاق راتوں میں مانگنے کی ترغیب وارد ہے۔
واللہ اعلم
*مدرسہ دار الدراسۃ الاسلامیہ*
*فیس بک لنک*
https://www.facebook.com/daruldirasaa
*ویب سائٹ لنک*
Dirasaat.org
*واٹس ایپ نمبر*
03314447421
Account Title:
Darul Dirassa Al-Islamiyah
Bank Name: Muslim Commercial Bank Islamic
Account No: *1004117330001*
IBAN: PK36MCIB0571004117330001
Branch Code: 057
█▓█ *دار الدراسۃ الاسلامیہ* █▓█
♡ ㅤ ❍ㅤ ⎙ ⌲