دار الدراسة الإسلامية

شعبہ جات

مدرسہ دار الدراسۃ الاسلامیہ
علوم نبویہ کی ترویج میں مصروف عمل ہے، جس میں شعبہ ناظرہ و حفظ اور درس نظامی کے طلباء زیر تعلیم ہیں

Teacher Teaching Holy Quran to Students

شعبہ کتب (درسِ نظامی)

عربی و دینی علوم کا آٹھ سالہ نصاب جو ’’درس نظامی‘‘ کہلاتا ہے، اس میں درجہ ثالثہ تک تعلیم دی جاتی ہے یہاں سے فراغت کے بعد طالب علم بڑے مدارس جاکرر داخلہ لے کر اپنا تعلیمی ۔ دورانیہ مکمل کرتے ہیں ۔ ادارہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ طلباء کی تعداد کا کم ہونا کوئی قباحت نہیں ، البتہ زیادہ تعداد ہو اور صلاحیت نہ ہو یہ قباحت ہے۔ مدرسہ دار الدراسة الاسلامیہ اس بات کا مکمل خیال رکھتا ہے کہ طلباء میں کی گئی بنیادی سالوں کی محنت نہ صرف مکمل دورانیہ علم ان کے کام آتی ہے بلکہ ساری زندگی کیلئے بنیاد اور جڑ کا کام دیتی ہے۔ یہ طلباء مدرسہ دار الدراسة الاسلامیہ میں فنون کے ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی  بہترین تعلیمی بنیاد بنا کر بڑے مدارس میں باآسانی بلکہ امتیازی کردار کے ساتھ شرف تلمذ حاصل کرتے ہیں۔

شعبہ اسکول

مدرسہ دار الدراسة الاسلامیہ کا شعبہ اسکول شعبہ حفظ و ناظرہ کے ساتھ منسلک ہے جہاں حفظ و ناظرہ کے طلباء کو اسکول کی تعلیم سے باقعدہ آراستہ کیا جاتا ہے۔ شعبہ ناظرہ کے ساتھ طلباء مونٹیسری تا پہلی جماعت تک پڑھ لیتے ہیں اور شعبہ حفظ کے ساتھ طلباء پانچویں جماعت تک پڑھ لیتے ہیں۔ یہ طلباء پانچ جماعتوں کے ساتھ حافظ القرآن ہوجاتے ہیں۔ شعبہ حفظ و ناظرہ کے طلباء صبح میں قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور دوپہر کے وقت میں اسکول کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسکول کی تعلیم کے ماہر اساتذہ کرام ہوتے ہیں جو صبح میں بڑے اسکولوں میں پڑھاتے ہیں۔ 

IMG-20231231-WA0063

شعبہ حفظ و ناظرہ

قرآن کریم دین اسلام کی اساس ہے۔ جامعہ دار الدراسۃ الاسلامیہ میں قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کی تعلیم کا اعلیٰ پیمانے پر انتظام کیا گیاہے. ادارہ میں بچوں کو دینی مضامین کے ساتھ معیاری عصری تعلیم سے بھی آراستہ کیا جاتاہے تاکہ وہ بنیادی ضروریاتِ دنیا سے آگاہی حاصل کرسکیں اور دور جدید کے چیلینجز سے واقف ہوکر عمدہ طریقے سے کام کر سکیں۔

Scroll to Top